Slideshow Image Script

 

چین کےماڈل کی طرح پاکستان کواٹھاناہے، وزیراعظم پالیسی تیار کر لی، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی: عمر ایوب جمہوریت بچانے کیلئے اپوزیشن اور حکومت میں ڈائیلاگ ضروری ہیں، سراج الحق سندھ کے زرعی علاقوں کے بعد ٹڈی دل نے شہری علاقوں کا ر خ کرلیا وزیر خارجہ سےگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات ن لیگ اور پی پی کیخلاف غیر قانونی فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز سعودی عرب نے فوری ویزا سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا پاکستان کا کرنٹ اکاو نٹ ساڑھے چار سال بعد سرپلس ہوگیا، اسٹیٹ بینک متحدہ عرب امارات، سورج گرہن 172 سال بعد کس دن ہوگا؟ واٹس ایپ کا غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو ن
اہم ترین
تازہ ترین بلاگ
 
مزید بلاگ تحریر کریں
Subscribe Your Email
Email:
Visit this group
ہیڈ لائن   

چین کےماڈل کی طرح پاکستان کواٹھاناہے، وزیراعظم


 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ تاجر و صنعتکار قومی فریضہ سمجھ کرپرانے طورطریقےختم کریں،چین کےماڈل کی طرح پاکستان کواٹھاناہے،حکومت نےطویل مدتی پالیسیاں بنائی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بناتوملک کوساڑھے19ارب ڈالرخسارےکاسامناتھا،حکومت کو معیشت پربہت سی مشکلات کاسامناکرناپڑا اور ہماری حکومت کوتاریخ سب سےبڑابجٹ خسارہ ملا تاہم اب حکومت کی پالیسیوں سےاستحکام آرہاہے، ایکسپورٹ بڑھتی جارہی ہیں جوخوش آئندہے، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے،روپیہ مستحکم ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ساڑھے4سال بعدجاری کھاتوں میں سرپلس ہوگیا جس پرشبرزیدی اوران کی ٹیم کوخاص مبارکباددیتاہوں، کرنسی گرنی شروع ہوتی ہےتووہ ملک کیلئےعذاب ہوتاہے، مہنگائی سےسب سےزیادہ غریب پستاہے،چین نےسب سے پہلے غربت کم کی۔ان کا کہنا تھا کہ تاجروصنعتکارقومی فریضہ سمجھ کرپرانے طور طریقے ختم کریں،چین کےماڈل کی طرح پاکستان کو اٹھانا ہے،حکومت نےطویل مدتی پالیسیاں بنائی ہیں، طویل دورانیےکی پالیسیوں سےمعیشت پراستحکام آئےگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریکوڈک کی 2کانوں کامنافع 100ارب ڈالرہے۔عمران خان نےکہا کہ اپنےکانوں سےسنابنگلادیش مغربی پاکستان پربوجھ ہے،آج بنگلادیش ہم سےآگےنکل گیاہے۔


اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ ہماری اولین ترجیح معاشی نظام کو مستحکم بنیادوں پر چلانا ہے، اس سےروزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھےگا اور مقامی صنعتوں کو فروغ ملےگا۔اجلاس میں وزیر اعظم کو معاشی ٹیم نےبریفنگ دیتےہوئےکہا کہ تعمیرات سیکٹر اور صنعتوں کو جلد ٹیکس مراعات دیے جائیں گے۔ اجلاس میں اسٹیل اور سیمنٹ کی صنعتوں کےسیلز ٹیکس کےحوالے سےبھی گفتگو کی گئی، وزیر اعظم نےمشیر خزانہ کو اگلے ہفتے تک لائحہ عمل سےمتعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے اجلاس میں اپنی معاشی ٹیم کے ساتھ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کےفروغ اور بحالی پر بھی مشاورت کی اور تعمیرات سیکٹر کو مراعات دینےکےحوالےسےحکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اس دوران وزیر اعظم کو بریفنگ میں کہا گیا کہ 687 بند یونٹس کی فوری بحالی کےلیے اقدامات کیےجاسکتےہیں، پبلک پرا ئیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بحالی ممکن ہے۔وزیر اعظم نے بند یونٹس کی بحالی کےلیے 60 دن کےاندر منصوبہ بندی کی ہدایت کی، اور کہا یونٹس کی بحالی کےلیے قوانین اور انتظامی اصلاحات کو مکمل کیا جائے، اور پرائیویٹ سیکٹر کو ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے شامل کیا جائے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ سرمایہ کاروں کو دقت کا سامنا نہ ہو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم عمران کی ملاقات 23 ستمبر کو ہوگی، عمران خان ترک صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم کا قیام روز ویلٹ ہوٹل میں ہوگا، پولیس حکام نےہوٹل کےتمام گیٹس کاکنٹرول سنبھال لیا، پاکستانی سفارتخانےکاعملہ بھی روزویلٹ ہوٹل میں موجود ہیں۔گزشتہ روز دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا تھا، جس کے مطابق وزیراعظم نفرت انگیزبیانیے کے خلاف پاک ترک کانفرنس کی میزبانی کریں گے، ماحولیاتی تحفظ پرپاک ملائیشیا کانفرنس سے خطاب کریں گے، امریکامیں پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کی سہ فریقی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان عالمی میڈیا اور ادارتی بورڈ کےارکان سے بھی ملیں گے، امریکا میں بڑے تھنک ٹینکس سے خطاب، انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔;


تازہ ترین کالم
مزید کالم
اداریہ
مزید اداریہ
FOLLOW US ON
VIDEO
ڈائون لوڈ کریں
JOB APPLICATION
POLICE CLEARANCE
CHARECTER CERTIFICATE
COMPANY PROFILE

پالیسی تیار کر لی، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی: عمر ایوب


اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہےکہ متبادل توانائی پالیسی تیار کرلی گئی ہے، پالیسی میں بجلی کی قیمتیں نیچےآئیں گی، تحریک انصاف کی فلیگ شپ پالیسی ہےکہ بجلی کی قیمت کم کریں۔تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نےمشترکہ پریس کانفرنس کی۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بجلی کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی، ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سےبجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سنہ 2025 تک 8 ہزار میگا واٹ کےمنصوبےپاکستان میں لگیں گے، 2030 تک 60 سے 65 فیصد کلین اینڈ گرین انرجی ہمارا ہدف ہے، متبادل (ری نیو ایبل ۔ قابل تجدید) توانائی پالیسی تیار کرلی گئی ہے۔انہوں نےکہا کہ توانائی پالیسی میں بجلی کی قیمتیں مستقبل میں نیچےآئیں گی، تحریک انصاف کی فلیگ شپ پالیسی ہےکہ بجلی کی قیمت کم کریں۔ نواز لیگ دور میں 17 روپے فی یونٹ تک بجلی بنائی گئی۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی سےشمسی ہوا و دیگر ذرائع سےسستی بجلی بنائیں گے۔ سولر پینل اور ہوا سے بجلی بنانے والی کمپنیاں لگانے پر بات چیت جاری ہے۔ متبادل توانائی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ونڈ پاور میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے۔معاون خصوصی ندیم بابر نےکہا کہ ہماری حکومت کو آئندہ 25 سال کی پلاننگ کرنی ہے۔ توانائی کے ساتھ توجہ مینو فیکچرنگ پر بھی ہے۔ کوشش ہے جو مشینری امپورٹ کرتے ہیں وہ پاکستان میں بنے۔انہوں نےکہا کہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، نئے اہداف رکھے ہیں جن کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ سولر اور ونڈ پاور کے فروغ سے زر مبادلہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ متبادل قابل تجدید انرجی کی مشینری کی تیاری مقامی سطح پر ہوگی۔


****

سندھ کے زرعی علاقوں کے بعد ٹڈی دل نے شہری علاقوں کا رخ کرلیا


سکھر: سندھ کے زرعی علاقوں میں فصلوں کو تباہ کرنے کے بعد ٹڈی دل نے شہری علاقوں کا ر خ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے زرعی علاقوں کے بعد ٹڈی دل کے جھنڈ شہری علاقوں میں پہنچ گئے، سکھر میں ٹڈی دل کے حملے سے شہری پریشان ہوگئے۔شکارپور ٹڈی دل سے جوار، دھان، گندم، کپاس ودیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سکھر شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کی یلغار سے بچنے کے لیے اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے گا، جلد شہری علاقوں میں اسپرے مہم شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل فصلوں کی دشمن ٹڈی دل نے سندھ میں تباہی مچائی تھی، کراچی کے بعد ٹڈی دل نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے حلقے سیہون پہنچ کر کھیتوں پر حملہ کرکے فصلوں کو نقصان پہنچایا تھا۔صوبائی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ٹڈی دل کو تاحال ٹھکانے نہیں لگایا جاسکا، سیہون میں کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈیوں کو کھیتوں سے بھگانے کی کوششیں شروع کردیں۔یاد رہے کہ صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے دل چسپ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ کراچی کے شہری ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں، ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس خود چلا آیا ہے تو فائدہ اٹھائیں۔خیال رہے کہ اندرون سندھ کے علاوہ ٹڈی دل کراچی پر بھی حملہ کرچکا ہے۔

****

وزیر خارجہ سےگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سےگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتی پالیسوں پر مثبت رد عمل سامنے آنا انتہائی خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر وزارت خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک، زرمبادلہ شرح اور مالیاتی اشاریوں پر وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاشی سفارتکاری کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ معاشی سفارتکاری کے مثبت نتائج تواتر سے سامنے آرہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عالمی ادارے معاشی صورتحال میں بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔ حکومتی پالیسوں پر مثبت رد عمل سامنے آنا انتہائی خوش آئند ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بالا خر درست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں پاکستان کے جاری کھاتے سرپلس ہوگئے، جاری کھاتوں کا یہ سر پلس 4 سال میں پہلی بار آیا ہے۔ جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے۔انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ سال اکتوبرمیں جاری کھاتوں میں 1 ارب 28 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔


****

آپریشنل نیٹ ورک

d
M ASLAM MIAN
CHIEF EDITOR

 

 


HUMA QURESHI
CORRESPONDENT

(TORONTO, CANADA)

 


JAMIL SIRAJ
BUREAU CHIEF

(SYDNEY, AUSTRALIA)

 

 


NAZIR KHALID
CHIEF REPORTER

 

 


JAMAL JATOI
BUREAU CHIEF KARACHI

 

 


ABDUL WAHID
STAFF REPORTER

 

 


MEHRAN LATIF
PHOTOGRAPHER

 

 


MALIK MUHAMMAD AAMIR
SPORTS EDITOR

 

 

Copyright 2010 UPI(United Press International)