ایوان صدرمیں ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت کا اجلاس،پاک امریکا تعلقات اور نیٹو کے بند سپلائی روٹ سے متعلق امور پر غور سروسز پر جی ایس ٹی کا 80 فیصد صوبوں کو ملے گا تنخواہوں میں 15سے 35فیصداضافے کی تجویز ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ کا چھوٹےملازموں پر تشدد، گالی گلوچ اور کروڑوں روپےکےگھپلی

تازہ ترین
آج کی تصاویر

Slideshow Image Script

Yes  
No   
کیا آپ کو یو پی آئی کی ویب سائٹ پسند آئی؟

 

 

دفاع پاکستان کونسل کا27مئی کو اسلام آبادکی جانب لانگ مارچ کا اعلان

 

لاہور…دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف 27مئی کو کراچی سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس منصورہ ،لاہورمیں مولانا سمیع الحق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سید منور حسن، حافظ سعید، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سردار عتیق احمد خان ،جنرل حمید گل، شیخ رشید احمد، اعجاز الحق، حافظ طاہر اشرفی، لیاقت بلوچ اور دیگر راہنماء شریک ہوئے ۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل کا نیٹو سپلائی کھولنے کے خلاف 27 مئی کو لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے،جس کا آغاز کراچی ہوگا ۔جو مختلف شہروں سے ہوتا اسلام آباد پہنچے گا، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ لانگ مارچ پر امن ہوگا، مختلف شہروں سے کارکنان اس میں شریک ہوں گے،جبکہ نیٹو پسلائی کی بحالی کے خلاف جمعہ 25 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گاانہوں نے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد 21 مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے اپنے اجلاس کو موخر کردیں۔

کراچی میں گردکا طوفان،خاتون جاں بحق ، سول اسپتال کا شیڈ گر گیا

کراچی… کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں گرد آلود طوفان اور اس کے نتیجہ میں بجلی کے تار گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ جیو ٹی وی کے مطابق سول اسپتال کراچی میں عیادت کے لئے آنے والوں کے لئے بنایا گیا شیڈ گرنے سے 2افرادزخمی ہو گئے ،اسپتال ذرائع نے واقعے میں دوافراد کے زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ریسکیوذرائع نے واٹرپمپ کے قریب تیزہواکے باعث ٹین کی چھت اڑنیکی اطلاع دی ہے،کراچی کے ہی علاقے قلندریہ چوک کے قریب دیوار گرنے کے باعث دو خواتین زخمی ہوگئیں۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرد آلود طوفان چند گھنٹوں تک جاری رہے گااور یہ سلسلہ کچھ دیر میں تھم جائے گا،جبکہ یہ طوفان کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں ہے اور نوری آباد، حیدر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی طوفان موجود ہے تاہم کراچی میں تیز بارش کا امکان کم ہے ۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہلکی اور تیز ہواوٴں کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہے گا،وقتی طور پر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے،یہ آندھی اور طوفان گرمی کی وجہ سے ہے۔

 

امریکا:کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود میں سیسنا طیارے داخل

واشنگٹن… امریکا میں جی ایٹ سربراہ کانفرنس کے موقع پر دو سیسنا طیاروں کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی نے امریکی انتظامیہ میں کھلبلی مچا دی۔ دونوں طیاروں کو پینسلوینیا کی ریاست میں واقع یارک ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میری لینڈ میں مقامی وقت کے مطابق سات بجے کے قریب پہلا سیسنا طیارہ کیمپ ڈیوڈ میں واقع ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوا جہاں صدر اوباما کی میزبانی میں جی ایٹ سربراہ کانفرنس جاری ہے۔ امریکی ایف 15طیارے نے فوری طور پر سیسنا طیارے کا راستہ روکا۔ دوسرا واقعہ سات بج کر سترہ منٹ پیش آیا جب ایک دوسرا سیسنا طیارہ بھی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔ اسے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے روکا اور پینسلوینیا کی ریاست میں واقع یارک ائرپورٹ پر اتارلیا گیا۔ دونوں پائلٹوں سے پوچھ گچھ جاری ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ دونوں طیارے ریڈیو رابطے منقطع ہونے کی وجہ سے ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

 

 

 

ڈائریکٹ لنک
Follow Us ON
انگلش ویب سائٹ کیلئےکلک کریں
Email:
Visit this group
20-05-2012-11:40am
20-05-2012-12:10pm
20-05-2012-12:30pm
20-05-2012-12:45pm
20-05-2012-12:50pm
20-05-2012-01:36pm
20-05-2012-01:38pm
20-05-2012-01:40pm
20-05-2012-02:05pm
20-05-2012-02:30pm
20-05-2012-12:50pm
20-05-2012-12:40pm
20-05-2012-12:16pm
20-05-2012-12:10pm
20-05-2012-11:55am
20-05-2012-11:56am
20-05-2012-10:55am
20-05-2012-09:10am
20-05-2012-11:55am
20-05-2012-09:56am

20-05-2012-12:25pm
20`-05-2012-11:10am
آپریشنل نیٹ ورک


M ASLAM MIAN
CHIEF EDITOR

 



JAMAL JATOI
BUREAU CHIEF KARACHI

 


SHAHID RIZVI
News EDITOR


RUKHSANA BLOCH
EXECUTIVE EDITOR



ABDUL WAHID
MANAGER

 

 

 


Powered by: Webmine International